الیکشن ڈیوٹی پر تعیناتی کیلئے خواتین اہلکاروں کو تھانہ میں زبردستی قید کردیا گیا نثار کی برہمی، آر پی او سے جواب طلب

Dec 06, 2015

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی 100 کے قریب لیڈی کانسٹیبلوں کو راولپنڈی الیکشن کے سلسلے میں ڈیوٹی پر تعیناتی کیلئے زبردستی ویمن تھانہ راولپنڈی میں قیدکر دیا گیا۔ وزیر داخلہ نے چودھری نثار علی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روزآئی جی اسلام آبادکے حکم پر 100 لیڈیز اہلکاروں کوراولپنڈی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے باعث انہوں نے تھانہ وویمن میں حاضری دی تواس دوران وویمن تھانہ پنڈی کی ایس ایچ اوخالدہ نے جہلم پولیس کی 50 اور وفاقی پولیس کی 100 لیڈیز اہلکاروں کوپانچ گھنٹے تک تھانہ کے صحن میں اسلئے کھڑے کئے رکھاکہ ان کیلئے رہائش کا بندوبست نہ تھا، پانچ گھنٹے مسلسل کھلے آسمان تلے لیڈیزاہلکاروں کا کھڑے رکھنے کا علم جب آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کو ہوا تو انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کو فون کیا جس پرسی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ اووویمن تھانہ کا ہنگامی دورہ کیاتوجہلم، چکوال، تلہ گنگ اور وفاقی دارالحکومت کی سینکڑوں پولیس خواتین اہلکار کھلے آسمان تلے پناہ گزین تھی اور تھانے کامین گیٹ اس لئے بند کیا گیا تھا، سی پی اور راولپنڈی نے موقع پر ہی ایس ایچ او وویمن کو معطل کردیا اور تمام لیڈیز اہلکاروں کو بازیاب کرایا اور انہیں صبح 6 بجے متعلقہ ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچنے کی بھی درخواست کی۔

مزیدخبریں