لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اور ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ابتک7504کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جبکہ ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے1374ویلرز کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں سی ٹی او نے ڈی ایس پیز سے ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ کمسن ڈرائیورز اور ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے میں خود بھی وزٹ کروں گا۔ انہوں نے ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کیلئے تشکیل دیئے گئے سپیشل اسکواڈ ز کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف ویڈیو اور دیگر شواہد اکھٹے کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔
ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: سی ٹی او
Dec 06, 2015