بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) دوسری جگہ رشتہ ہونے پر نوجوان نے گھر میں گھس کر منگیتر کو قتل کرکے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فاروق آباد 22 فٹ روڈ کی رہائشی ساجدہ بی بی کی منگنی اُس کے والدین نے پرانی چشتیاں کے رہائشی اپنے رشتہ دار محمد عرفان سے طے کر دی تھی۔ کچھ دن گزرنے کے بعد ساجدہ بی بی کے والدین نے عرفان کے چال چلن دیکھ کر منگنی توڑ دی تھی جس کا عرفان کو رنج تھا۔