چارسدہ (صباح نیوز) پڑانگ میں جائیداد کے تنازع پر 2 مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں کئی برسوں سے 2 گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا جس نے خونی شکل اختیار کرلی اور ایک دوسرے پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔