اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی مالی امداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملکی برآمدات میں کمی کی اصل وجہ کچھ مصنوعات میں ٹیکنالوجی کا جدید استعمال نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے وزارت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو چھوڑ کر دیگر سیکٹرز جن میں چاول ، کھیلوں کے سامان ، کٹلری ، پنکھے دیگر شامل ہیں ان شعبوں میں برآمد کنندگان کو نئی ٹیکنالوجی کو درآمد کرنے کے حوالے سے مالی مدد کی جائے گی ۔