نیویارک (آن لائن) یومیہ آمدنی کے تناسب سے سب سے زیادہ مہنگا پٹرول بھارت میں ملتا ہے جبکہ اس حوالے سے پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ بلوم برگ کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق ایک عام پاکستانی کی یومیہ اوسط آمدنی 3 ڈالر 68 سینٹ یا صرف 382 روپے ہے جبکہ ایک گیلن پٹرول کی قیمت 2.89 ڈالر یا 300 روپے جو عام پاکستانی کی یومیہ آمدنی کا 78 فیصد ہے۔ تاہم شائنگ انڈیا کا دعویٰ کرنے والے بھارت کا حال اور بھی برا ہے۔