لالیاں: صلح نہ کرنے پر اشتہاری نے فائرنگ کرکے مقتول کے بھائی کو بھی مار ڈالا

Dec 06, 2015

لالیاں (نامہ نگار) مقدمہ قتل میں صلح نہ کرنے پر خطرناک بدنام زمانہ اشتہاری اختر نسوانہ عرف اختری گدھڑا نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر مقتول کے بھائی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ مزاحمت پر مقتول نواز نسوانہ کی بیوی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کیخلاف عدم تحفظ کے شکار خاندان نے میت سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے ورثاء پر تشدد کیا، جلوس میں شامل مشتعل خواتین نے پولیس اہلکاروں کی دھنائی کر ڈالی۔ پولیس کے مطابق تقریباً ایک سال قبل اختر نسوانہ نے مقتول نواز کے بھائی اللہ بخش کو خاندانی رنجش پر قتل کر دیا تھا۔بعدازاں معززین علاقہ کی مداخلت پر احتجاج ختم کروا کے ٹریفک بحال کر دی گئی۔ 

مزیدخبریں