دو آسٹرےلوی تےراکوں کے قتل مےں ملوث تےن افراد گرفتار

Dec 06, 2015

کولیاکن (اے پی پی) مےکسےکو حکام نے دو آسٹرےلوی تےراکوں کے قتل مےں ملوث تےن مشتبہ افراد کو گرفتار کر لےا۔ پراسےکےوٹرز کے مطابق مےکسےکو حکام نے دو آسٹرےلوی تےراکوں کے قتل کے واقعہ مےں ملوث تےن مشتبہ افراد کو گرفتار کر لےا ہے۔جنہوں نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ان دونوں کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر ہلاک کیا اور چیزیں لوٹنے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگا دی۔
تیراک قتل

مزیدخبریں