گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز کے لئے وقت کم نکلتا ہے ‘ فضاءعلی

لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ فضاءعلی نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ، شوبز کی سیاست سے بھی ہمیشہ دور رہتی ہوں اور خود کو صرف شوبز تک ہی محدود رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اداکاری ، گلوکاری ، میزبانی اور ماڈلنگ کر چکی ہوں مگر اب گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز کے لئے وقت کم نکلتا ہے ۔فضاءعلی نے کہا کہ اولاد اور والدین کا رشتہ کیا ہوتا ہے اس کی اصل حقیقت اس وقت مجھ پر عیاں ہوئی جب میں ماں بنی اور اب زیادہ وقت اپنی بیٹی کے ساتھ ہی گزرتا ہے اور میں اپنی زندگی کے سب سے زیادہ خوشگوار لمحے گزار رہی ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...