نوازشریف نے لاہور کے لارڈ میئر و ڈپٹی سمیت36 کارپوریشنوں کے پارٹی امیدوار فائنل کر لئے

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا پنجاب کے 36 اضلاع میں میئرز، ڈپٹی میئرز اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسلوں کے لئے متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے لئے پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگی رہنمائوں کا ایک غیر معمولی اجلاس فیصل آباد، بہاولپور، گوجرانوالہ، نارووال اور بھکر سمیت دیگر شہروں میں پائے جانے والے تنازعات کے بارے پریزینٹیشن دی گئی۔ مشاورت مکمل نہ ہونے کے باعث وزیراعظم نے اس بارے میں آج دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے اجلاس کی وجہ سے اپنا دورہ کرک بھی منسوخ کر دیا ہے جن شہروں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے ان کے بارے میں بریفنگ نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی شہر اور ضلع کے لئے میئر اور چیئرمین کے لئے امیدوار نامزد کرنے کا اختیار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو دے دیا گیا ہے ضلع کونسل کا چیئرمین گوجر خان سے بنائے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن