بیٹی کی عدم بازیابی پر جہلم کے رہائشی کا ہائیکورٹ میں ہنگامہ، سکیورٹی اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) بیٹی کی عدم بازیابی پر 50 سالہ شخص نے لاہور ہائیکورٹ میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے قیصر کو تحویل میں لے لیا۔ جہلم کے قیصر اقبال نے کہا کہ اس کی سترہ سالہ بیٹی لائبہ عروج کئی ماہ سے لاپتہ ہے۔ بیٹی کی بازیابی کیلئے لاہور، اسلام آباد ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواستیں دیں لیکن اسکی بیٹی کو بازیاب کرانے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں، متاثرہ شخص نے کہا کہ اگر اس کی بیٹی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...