ڈالرکی سمگلنگ کے خلاف کارروائی: ایف بی آر نے کرنسی ڈیلرز سے 3ماہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

Dec 06, 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر کے کرنسی ڈیلرز کو نوٹس جاری کردیا۔ یکم اکتوبر سے 5دسمبر تک اڑھائی لاکھ یا اس سے زائد کرنسی کی خریدو فروخت کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کرنسی ڈیلرز 8دسمبر تک تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں۔ کرنسی کی خریدو فروخت کرنے والوں کے نام اور شناخت کارڈ نمبر مانگے ہیں۔ یہ بھی پوچھا ہے کہ کون سی کرنسی کی خرید فروخت کی گئی یہ بھی آگاہ کیا جائے۔

مزیدخبریں