کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی 17ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں فوری سماعت کی درخواست پر پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کی 17ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نیب کو سنے کے بغیر ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی ۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 13دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
نوٹس جاری
ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس، سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کر دیا
Dec 06, 2016