ابوجا (نوائے وقت رپورٹ) پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق 4 سپر مشاق طیارے نائجیرین ائرفورس کے حوالے کر دیئے گئے۔ تقریب نائجیرین ائر بیس کڈونا میں ہوئی۔ ائر چیف مارشل سہیل امان نے طیارے نائجیرین ہم منصب کے حوالے کئے۔ طیارے شیشے کے کاک پٹ اور ماحولیاتی کنٹرول سسٹم سے لیس ہیں۔ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان طیاروں کا معاہدہ گزشتہ ماہ ابوجا میں ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت پاکستان تربیت، تکنیکی معاونت بھی فراہم کریگا۔ معاہدہ دیگر ممالک کو بھی فضائی سامان برآمد کرنے کا باعث ہے۔ طیارے سعودی عرب، عمان، ایران، قطر، جنوبی افریقہ کے بھی زیر استعمال ہیں۔
سپر مشاق طیارے
پاک فضائیہ نے 4 سپر مشاق طیارے نائجیریا کے حوالے کردیئے، ابوجا میں خصوصی تقریب
Dec 06, 2016