اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ کا پا نچ رکنی لا رجر بینچ آج بروزمنگل پانامہ پیپرز لیکس کیس کی سماعت کر ئے گا ،واضع رہے کہ سپریم کورٹ میں آج منگل 6دسمبر کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری دلائل جاری رکھیں گے ،نعیم بخاری نے گزشتہ سماعت پر عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دلائل ختم کر نے میں مزید 35منٹس کا وقت لیں گے جس کے بعد وزیر اعظم کے وکیل سلیمان بٹ اور وزیر اعظم کے بچو ں کے وکیل اکرم شیخ دلائل دیں گے ۔ بروز پیر 5دسمبر کوسپریم کورٹ میںوزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ کی جانب سے مزید دستا ویزت جمع کرا ئی گئی ہیں جس میں انہو ں نے آف شور کمپنیو ں نیلسن اور نیسکول کی خریداری کے با رئے میں تفصیلات بتا ئی ہیں ، دستاویزات میں بتایا گیا کہ پارک لین لندن کے چاروں اپارٹمنٹس 1993 سے 1996 کے درمیان خریدے گئے، لندن کے چاروں اپارٹمنٹس مجموعی طورپر 19لاکھ 5 ہزار پاونڈز میں خریدے گئے، نیلسن کمپنی نے فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے 10جولائی 1995 میں خریدے،نیلسن کمپنی نے دونوں فلیٹس کی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار پاﺅنڈز ادا کی،جبکہ پارک لین کا فلیٹ نمبر 17 نیسکول کمپنی نے 7مئی 1993 میں خریدا، فلیٹ نمبر 17 کو 5 لاکھ 85 ہزار پاونڈز میں خریدا گیا جبکہ 5جولائی 1996 کو نیسکول کمپنی نے فلیٹ نمبر 17 اے خریدا، نیسکول کمپنی نے فلیٹ 17 اے 2لاکھ 35 ہزار پاﺅنڈز میں خریدا۔
اکرم شیخ
لندن کے چاروں اپارٹمنٹس 1993 سے 1996 کے درمیان خریدے گئے
Dec 06, 2016