ریسکیو 1122 نے یونین کونسل کی سطح پر ”محافظ پروگرام“ شروع کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)نے پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں پر مشتمل ”ریسکیو محافظ“ پروگرام کا آغاز کردیا۔ پی سی ایس آئی آر آڈیٹوریم لاہور میں اس پروگرام کی تقریبِ رونمائی ہوئی جس میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک، صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں ، خواجہ عمران نذیر ، بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر ، ڈی جی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئیر (ر)امیر حمزہ اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے دنیا بھر کے رضاکاروں کو ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ شائستہ پرویز ملک نے کہ یہ بات ان کے لئے قابلِ فخر ہے کہ حکومتِ پنجاب نے ریسکیو 1122کے زیرا نتظام پنجاب بھر میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کاقیام عمل میں لارہی ہے جس سے بلاشبہ مقامی سطح پر حادثات کی بہتر انتظام کاری ہوسکے گی۔ صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے ذریعے ”ریسکیو محافظ“ پروگرام کا آغاز حکومتِ پنجاب اور پنجاب ایمرجنسی سروس کا تاریخی فیصلہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن