فیس بک ،ٹویٹر،مائیکروسافٹ اورگوگل دنیابھرکی حکومتوں کی طرف سے دباوکے پیش نظرآن لائن ”دہشتگردانہ مواد“کے پھیلاو کوکچلنے کیلئے مل کر کام کرینگے

Dec 06, 2016 | 17:37

ویب ڈیسک

اہم امریکی ٹیکنالوجی فرموں نے گزشتہ روزاعلان کیاکہ وہ دنیابھرکی حکومتوں کی طرف سے دباو کے پیش نظرآن لائن ”دہشتگردانہ مواد“کے پھیلاو کوکچلنے کیلئے مل جل کرکام کریں گے ۔فیس بک ،ٹویٹر،مائیکروسافٹ اورگوگل کی ملکیت یوٹیوب کی طرف سے کئے جانے والے اعلان کامقصداٹیک سیلزکیلئے سماجی میڈیااستعمال کرنے والوں کی برتی کیلئے متشددانہ موادیاکوششوں کوہٹانے یابلاک کرنے کیلئے ”ڈیجیٹل فنگرپرنٹس“کااستعمال کرناہے ۔فرموں کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ایسے موادکی کوئی گنجائش نہیں ہے جوہماری میزبانی والی کنزیومرسروسزپردہشتگردی کوفروغ دے ۔جب خبردارکیاگیاتوہم اپنی متعلقہ پالیسیوں کے مطابق اس قسم کے موادکے خلاف فوری کارروائی کریںگے۔بیان میں کہاگیاہے کہ وہ ایساڈیٹاشیئرکریں گے جوانہیں ہماری متعلقہ ہوسٹڈکنزیومرپلیٹ فارموں پرخاصے دہشتگردی والے موادکوشناخت کرنے کی مدددینے کی اجازت دے۔

مزیدخبریں