پاناما کیس کی سماعت کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف پر ماضی میں بھی جھوٹے الزمات لگائے گئے۔ قوم کے تین سال ضائع کئے گئے۔ مخالفین کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
انکا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی کرپشن کی بات پر ہنسی آتی ہے۔ دوسروں کو بلا کہنے والے شیخ رشید ریلوے کی رکھوالی پر بیھٹے تھے۔ اس موقع پر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ تمام ثبوت ہم نے پیش کئے ہیں۔ ثابت کردیا کہ مریم صفدرشادی کے بعد وزیراعظم کی زیرکفالت نہیں۔
عمران خان نے جھوٹ بول کر قوم کے تین سال ضائع کیے, شیخ رشید کی کرپشن کی بات پر ہنسی آتی ہے: عابد شیر علی
Dec 06, 2016 | 19:29