آزاد کشمیر حکومت اور جماعت کی سمت درست ہے: فاروق حیدر

Dec 06, 2017

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے کہا کہ آزاد جموںوکشمیر میں حکومت اور جماعت درست سمت میں رواں ہے صرف کچھ کاریگر چاہتے ہیں کہ بزرگ سیاستدان رہنما سردار سکندر حیات خان کو مرکز اور آزادکشمیر میں حکومت، جماعت سے دور کرکے سابق ادوار حکومت کی طرح افراتفری کی صورتحال پیدا کی جائے۔ ان کاریگروں نے سردار سکند حیات کو مجھ سے بدظن کرنے، میاں محمد نوازشریف کو سردار سکندر حیات سے بدظن کرنے میرے دل میں سردار سکندر حیات خان کے متعلق ناراضگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائد پاکستان محمد نوازشریف کی پالیسیوں اور ویژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے، مشکلات کے اس دور میں ہم قائد پاکستان محمد نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ مجھے سالار جمہوریت کے بیانات دیکھ کر تعجب ہوتا ہے کہ ان جیسا سرد و گرم چشیدہ ، تجربہ کار، زیرک اور باخبر سیاست دان آزادکشمیر کی تاریخ نے کم ہی دیکھا ہے جو اپنے مختلف ادوار حکومت میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کرتے رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں کیسے مایوس ہو گئے ہیں۔ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت تمام برادریوں اور علاقوں کو یکجا کیے ہوئے ہے یہاں میرٹ، گڈگورننس اور مالیاتی ڈسپلن قائم کیا گیا۔ انتظامیہ اور کارکنوں کے درمیان دوریاں ختم کی گئی ہیں کارکنوں کی شکایات کا فوری ازالہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جس طرح چوہدری برجیس طاہر، ڈاکٹر آصف کرمانی اور سینیٹر پرویز رشید نے ان انتخابات میں دن رات ایک کرکے محمد نواز شریف کے ویژن کو آزادکشمیر اور مہاجرین جموں وکشمیر کے حلقوں میں پہنچایا تھا، جماعت کی اونر شپ کو تسلیم کروایا اور وفاقی حکومت کی طرف سے پہلی بار آزاد جموں وکشمیر کے مسائل کو ایڈریس کیا گیا تھا۔ 

فاروق حیدر

مزیدخبریں