بی پی ایل: کھلنا ٹائٹنز نے کومیلا وکٹورینز کو ہرا دیا، چٹا گانگ کی راجشاہی کیخلاف فتح

ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلنا ٹائٹنز نے کومیلا وکٹورینز کو 14رنز سے اور چٹاگانگ وائی کنگز نے راجشاہی کنگز کو 45رنز سے شکست دیدی شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 39 ویں میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ بیس اووروں میں چھ وکٹوں پر 174رنز بنائے ناظم الحسن شنٹو 37‘ عارف الحق 35‘ مائیکل کلنگر 29‘ محمود اﷲ 23 اور کارلوس بریتھویٹ نے 22سکور کیا کومیلا وکٹورینز کے الامین حسین 3‘ شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں کومیلا وکٹورینز سات وکٹوں پر 160سکور کر پائی۔ شعیب ملک اور تمیم اقبال نے 36,36 رنز بنائے۔ کھلنا ٹائٹنز کے ابو ضیاء اور ہوول 2,2 ‘ محمد عرفان اور عفیف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی عفیق حسین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے 40ویں میچ میں راجشاہی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کی چٹاگانگ وائی کنگز نے دو وکٹوں پر 194 سکور کیا لوئس ریس 80 اور سکندر رضا 42 پر ناٹ آؤٹ رہے رونچی نے بھی 42 سکور کیا راجشاہی کنگز کے مہدی حسن میراز نے دونوں وکٹ لئے جواب میں راجشاہی کنگز 9وکٹوں پر 149 رنز بنا سکی سمٹ پٹیل نے 62 سکور کیا چٹاگانگ وائی کنگز کے سنزام الاسلام 2‘ لوئس ریس ‘ تسکین احمد ‘ ایمرٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی لوئس ریس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن