نیب نے پان پتی کرپشن کیس میں کلیرنگ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا

لاہور (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پان پتی کرپشن کیس میںکلیرنگ ایجنٹ ملزم راشد شمس کو پان پتی کی درآمد او رکسٹم ڈیوٹی کی مد میں حکومتی خزانے کو 1کروڑ 65لاکھ روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور پان پتی درآمد اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کسٹم اہلکاروں اور دیگر کلیرنگ ایجنٹس کی آپس کی ملی بھگت سے مجموعی طور پر لگ بھگ اڑھائی ارب روپے کے غبن کی تحقیقات کررہا ہے جبکہ کرپشن کے اسی کیس میں نیب لاہور دیگر 10ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...