ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ملک شبیر حسین اعوان نے دینی مد رسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد رمضان کو مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے پمفلٹ تقسیم کرنے کا جرم ثابت ہو نے پر 4سال قید سخت اور 1لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جر مانہ مزید 6ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق 9ستمبر 2014کو مدرسہ جامعہ محمودیہ رینالہ خورد کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد رمضان قربانی کی کھالوں کے حوالہ سے پمفلٹ مذہبی منافرت پھیلانے کے تقسیم کر رہے تھے۔ پولیس نے مولانا محمد رمضان کو گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا تھا جو بعد ازاں ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز مجرم کو سزاکے بعد جیل بھیج دیا ۔