روس کا پاکستان میں سپیکرز کانفرنس کی کامیابی کیلئے مکمل تعاون کا اعلان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشتگردی علاقائی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے،۔ پاکستانی پارلیمان روسی پارلیمان کے ساتھ باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہے جبکہ روس نے رواں ماہ پاکستان میں پانچ ملکی سپیکرزکانفرنس کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کانفرنس کی میزبان ہوگی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ماسکو میں روس کی اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات میں کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ روس کے دوران گزشتہ روزکی روس کی اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ویاچیسلے ولوڈین سے ماسکومیں ملاقات کی یہاں سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ روسی چیئرمین ڈوما نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان نے دہشتگر دی جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے لڑی جانے والی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...