ریاض(این این آئی)پاکستانی سعودی سیکیورٹی فورس نے شہاب دوئم مشقوں کا اہم دور مکمل کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دہشت گردی کے انسداد کے ماہر دستے دھماکہ خیز اشیاء کو غیر موثر بنانے ، چھاتہ بردار، بکتر بند اور دیگر امدادی یونٹ کے جوان شریک ہوئے۔ انہوں نے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے مختلف اسکیموں کی مشقیں کیں۔اس موقع پر سعودی کمانڈر کا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم کے جذبے سے دہشت گردوں سے نمٹنے والے آپریشن کرکے اچھا تجربہ حاصل کیا۔ شہاب 2 کی مشقوں کا سلسلہ اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔