لاہور (خصوصی رپورٹر) فرینڈز بیکن سکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کینٹ کی طالبات اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور گورنمنٹ پریکٹسنگ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹائون شپ کی طالبات اور اساتذہ نے ایوان قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ کمپرہینسو ہائی سکول فار گرلز وحدت روڈ‘ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سپیشل ہائوس گلبرگ II‘ گورنمنٹ مسلم ہائی سکول باغبانپورہ‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بھٹو کالونی شاہدرہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ویونگ فیکٹری کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 749 تھی۔