ہائوس جاب اورانٹرن شپ سے متعلق نئی ریگولیشنز پرپی ایم ڈی سی کی ستائش

Dec 06, 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)کو ہسپتالوں میں ہائوس جاب اورانٹرن شپ سے متعلق اپنی نئی ریگولیشنز پرشاندار پذیرائی ملی ۔آئرش میڈیکل کونسل آئرلینڈ اورجنرل میڈیکل کونسل برطانیہ نے بذریعہ ایس آراو2016ء پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے نئی نافذ کردہ ہائوس جاب ر یگول یشنز کو سر ا ہا ہے۔ صدرپی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسرڈاکٹرشبیرلہری نے کہاکہ جی ایم سی ، یوکے اورآئرش میڈیکل کونسل نے ریزیڈنشل ،فل ٹائم اورسٹرکچرڈاورہرتین ماںکے چارماڈیولز پرمشتمل پی ایم اینڈ ڈی سی ہائوس جاب ریگولیشنزکی منظوری کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلا ماڈیول میڈیسن میں، دوسرامیڈیکل الائیڈ ڈیپارٹمنٹس ، تیسراجنرل سرجری اورچوتھا ماڈیول سرجیکل الائیڈ ڈیپارٹمنٹس میں کیاجائے گا۔ جی ایم سی اورآئرش میڈیکل کونسل نے پاکستانی ڈاکٹروں کی ہائوس جاب ٹریننگ کو آئرلینڈ اوریوکے میںانٹرن شپ ٹریننگ کے برابرتسلیم کرنے پربھی رضامندی ظاہرکی ہے۔

مزیدخبریں