اسلام آباد(قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ)پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹراظہر علی شاہ کو ہٹا دیا گیا ۔اس حوالے سے صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شبیر لہڑی نے باقاعدہ لیٹر جاری کر دیا ہے اور انہیں فوری طور پر انتظامیہ میںرپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر اظہر شاہ گریڈ ستر کے آفیسر تھے جو عارضی طورپر گریڈ بیس میں کا م کر رہے ہیں ۔ ملازمین کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع کرنے پر ان کے کارروائی عمل لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف متعدد شکایات بھی سامنے آرہی تھیں ۔دوسری جانب ذرائع کے متعدد بارہ کے قریب افسران کو بھرتی کیا گیا ہیں انہیں چارج بھی دیدیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ان ملازمین کی باقاعدہ کونسل سے منظوری لی گئی ہے۔ڈاکٹر وسیم کو سیکرٹری پی ایم ڈی سی تعینا ت کیا گیا ہے جنہیں جلد عارضی طور پر رجسٹرار کی ذمہ داریاں بھی سونپی جائیںگی ۔ اس وقت پی ایم ڈی سی میں کوئی رجسٹرار نہیں ہے ماضی میں رجسٹرار کی پوسٹ انتہائی اہمیت کی حامل تھی ۔ اس وقت بھی دو رجسٹرار او ایس ڈی ہیں جبکہ ایک کو جبری ریٹائر کیا گیا ہے ۔