لاہور (پ ر) محکمہ زراعت پنجاب اور آئی سی آئی کے اشتراک سے سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ بارے راجن پور میں سیمینار ہوا جس میں سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے خصوصی شرکت کی سیمینار میں عوامی نمائندوں کاشتکاروں تنظمیوں کے نمائندوں ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ظفر یاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع زرعی ماہرین سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محمد محمود سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کیلئے کاشتکاروں کو 5 ہزار فی ایکڑ کے حساب سے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے تیلدار اجناس سمیت دوسری فصلوں کے اعلیٰ معیار کے بیج کی دستیابی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے اور پیداوار لاگت کو کم کرنے کیلئے زرعی مداخل پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے مشینی زراعت کو فروغ دینے کیلئے صوبہ بھر میں 150 ہائی ٹیک سنٹرز کا قیام عمل میںلایا جا رہا ہے۔