حادثات کا باعث بننے والے بجلی کے لٹکتے تار فوری درست کئے جائیں: واجد علی کاظمی

لاہور(نیوزرپورٹر) لیسکو میں ڈپلومہ ہولڈرز کی پروموشن کے سلسلے میں 15ڈپلومہ ہولڈرز لائن مین گریڈII-کو3فیصد کوٹہ کے تحت لائن سپرٹینڈنٹ گریڈII-میں ترقی دے دی گئی اور اس کے ساتھ ہی ساتھ 23ڈپلومہ ہولڈرز اسسٹنٹ لائن مین کو بھی5فیصد کوٹہ کے تحت لائن سپرٹینڈنٹ گریڈII-میں ترقی دے دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میںجنرل مینجر ٹیکنیکل چوہدری محمد انور ،آپریشن ڈائریکٹر محمد علی ڈوگر ، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر ممتاز احمدخان ، مینجر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی اور جنرل سیکرٹری ہائیڈرو یونین خورشید احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے محمود بوٹی سب ڈویژن میں حادثے پر اظہارِافسوس کیا اور کہا کہ اگر فیلڈ سٹاف سیفٹی کے پیرامیٹرز پر عمل نہیں کرے گاتو اس کی پروموشن تین سال تک روک لی جائے گی ۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے سپروائزرز کو کہا کہ لائن پر کام شروع کروانے سے قبل ارتھنگ کی تصویر کھینچ کر بھیجنا لازمی ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے آپریشن سٹاف کو لاہور کے ایسٹرن ، ناردرن ،سینٹرل اورسائوتھ سرکلز میں ایسی تمام لٹکتی ہوئی تاروں کو فی الفور ٹھیک کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے جو حادثات کا باعث بن رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...