1990ء کی دہائی کے جنگی جرائم کے الزام میں 13 بوسنیائی مسلمان گرفتار

سراجیوو(این این آئی)بوسنیا کی پولیس نے 1992 تا 95 کی خانہ جنگی کے دوران سرب نسل کے لوگوں کے خلاف مشتبہ جنگی جرائم کے الزام میں 13 مسلمان شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ ان میں بوسنیائی فوج، علاقائی دفاعی فورسز اور وزارت داخلہ کے سابق اہلکار شامل ہیں اور ان پر شبہ ہے کہ وہ سرب نسل کے کئی درجن لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ بوسنیائی دفتر استغاثہ کے مطابق گرفتار افراد پر قتل، تشدد، جنسی زیادتی اور لوگوں پر جبر و زیادتی کے الزامات ہیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو دارالحکومت سراجیوو اور کون ڑیکس سے گرفتار کیا گیا۔ بوسنیائی خانہ جنگی کے نتیجے میں ایک لاکھ افراد ہلاک جبکہ 22 لاکھ کے قریب بے گھر ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن