راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سازشیں کرنے والوں کو عوام 2018 میں لگام ڈالیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ سازش کرنے والوں کو اگلے انتخابات میں شکست ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ دھرنے پر مزید بات کرنا پاکستان کے حق میں نہیں ہے،پاکستان ایسے دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتاہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں،اس لئے ملک کی ترقی کے لئے سب کردار ادا کریں۔