افغانستان سمیت خطے میں امن‘ داخلی سلامتی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ آرمی چیف نے شرکا کو بیرون ملک کے حالیہ دوروں اور پاکستان کا دورہ کرنیوالے غیر ملکی عہدیداروں سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ ملک کے اندرونی استحکام افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ کانفرنس میں افغان سرحد پر سکیورٹی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ کانفرنس میں خوشحال بلوچستان پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سمیت خطے میں امن اور داخلی سلامتی کے لیے کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔(آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا کواپنے حالیہ بیرونی دوروں اور پاکستان کے دورے میں آئے ہوئے تمام غیرملکی حکام سے ملاقاتوں کے ذریعے ملٹری ڈپلومیسی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں افغانستان کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کا موضوع زیر بحث آیا۔ کانفرنس میں اس عزم کو دہرایا گیا افغانستان اور خطے کے پائیدار امن کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پائیدار داخلی امن کیلئے کوششیں کو بدستور جاری رکھا جائے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کی پیشرفت اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے اقدامات کو بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔کورکمانڈرز کانفرنس میں بلوچستان میں امن، سلامتی اور معاشی اعتبار سے ترقی کیلئے شروع کئے گئے حالیہ پروگرام ’’خوش حال بلوچستان‘‘ کے حوالے سے بھی غور ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...