ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل

ایڈیلیڈ(آئی این پی)ایشز سیریز کا تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کیلئے انگلینڈ کو178رنز جبکہ آسٹریلیا کو6وکٹیں درکار ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم نے354رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنا لئے ہیں ۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں الیسٹرکک16،سٹون مین36،وینس 15اور ڈیوڈ ملان 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان جوئے روٹ67اورکرس ووکس5رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل سٹارک نے2،پٹ کمنز اور ناتھن لیوئن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔منگل کو ایڈیلیڈ کے اوول کر کٹ گرائونڈ پر جاری ڈے نائٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز4وکٹوں کے نقصان پر53رنز کا آغاز کیا تو کوئی بلے آسٹریلوی بلے باز انگلش باولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں138رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔جیمز اینڈرسن نے5،کرس ووکس نے4اوراوورٹن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کی 215رنز برتری کیساتھ انگلینڈ کو جیت کیلئے354رنز کا ہدف دیا،جواب میں انگلینڈ نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 4وکٹوں کے نقصان پر176رنز بنا لئے ہیں۔ انگلینڈ کو میچ کے آخری روز جیت کیلئے مزید178رنز درکار ہیں اور اسکی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔ الیسٹر کک 16 ،سٹون مین36،وینس 15اور ڈیوڈ ملان 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان جوئے روٹ67اورکرس ووکس5رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔مچل سٹارک نے2،پٹ کمنز اور ناتھن لیوئن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن