ہم پڑھے لکھوں اورعدم تشدد پرمبنی افراد کی ایم کیو ایم بنا رہےہیں، فاروق ستار

اسلام آباد /کراچی(صباح نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ ہم پڑھے لکھوں اورعدم تشدد پرمبنی افراد کی ایم کیو ایم بنا رہے ہیں،عوام نے ہمارے ساتھ جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا وہ قابل دید ہے،کسی کی جتنی تصویریں لگی ہوئی ہیں شاید انہیں الیکشن میں اتنے ووٹ بھی نہ ملیں،لوگوں سے کہتا ہوں ہمارے ساتھ آئیں اور جو منفی تاثر تھا ہمارے بارے میں اس کو زائل کریں۔منگل کوڈاکٹرفاروق ستار نے حیدرآباد کے نجی ہوٹل میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وسیع ترعوامی تحریک کے ذریعے دیہی شہری سندھ کی یکجہتی قائم کرنی ہے، 8دسمبر کو جو جلسہ ہونے جا رہا ہے اس کے مقاصد پہلے روز پیش کئے،ٹنڈوجام،ٹنڈوالہ یار اور میرپورخاص میں سرپرائز ملے،عوام نے ہمارے ساتھ جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا وہ قابل دید ہے۔

ای پیپر دی نیشن