ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے زرعی یونیورسٹی پشاور پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ سعودی کابینہ نے پاکستانی حکومت، عوام سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف سعودی عرب
نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ باعث تشویش ہے۔ فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں امریکی حکومت اپنے اقدام سے پیدا ہونے والے منفی نتائج پر غور کرے۔ امریکہ بین الاقوامی قراردادوں کے تحت مسئلہ فلسطین حل کرنے میں مدد دے۔ امید ہے حوثی باغیوں کیخلاف یمنی عوام کی مزاحمت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ یمن بحران سے نکل کر عرب دنیا میں واپس لوٹنے کے خواہشمند ہیں۔ یمنی سرزمین کی وحدت، خود مختاری، سالمیت یقینی بنانے پر زور دیتے ہیں۔
دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ ہیں:سعودی کابینہ، پشاور زرعی یونیورسٹی پر حملےکی مذمت
Dec 06, 2017