واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کوشنر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے فلسطین، اسرائیل تنازع کے حل کے لیے عالمی سطح پر ہونے والی مساعی میں اہم کردار ادا کیا۔ الریاض نے قضیہ فلسطین کے حل کو ترجیح دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بروکنگز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوشنر نے کہا کہ صدر ٹرمپ خود فیصلہ کریں گے ،صحافی کی جانب سے جب کوشنر سے پوچھا گیاکہ آیا صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے غیرملکی دورے دوران سعودی عرب کا انتخاب کیوں کیا تو ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مقدس مقامات کا مرکز اورعالمی رہ نماؤں کے اجتماع کے لیے بہترین مقام ہے۔
سعودی عرب نے فلسطین کے تنازع کو ہمیشہ اولین ترجیح دی:ٹرمپ داماد جیرڈ کوشنر
Dec 06, 2017