بھارت میں سمندری طوفان”اوکھئی“ گجرات سے ٹکرا گیا

Dec 06, 2017 | 12:47

ویب ڈیسک

بھارت میں سمندری طوفان ’اوکھئی‘ ریاست گجرات سے ٹکرا گیا جس کے بعد سورت میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ذرائع موسمیات نے آج طوفان کا زور ختم ہو نے کی پیش گوئی بھی کی ہے .محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے دوران ممبئی میں گزشتہ 140برسوں میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔ذرائع موسمیات نے بتایا ہے کہ ممبئی میں 17اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث تامل ناڈو ، کیرالا اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں