فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں الزائمیر ڈیمنشیا مینجمنٹ اور کئیر گیونگ پر سیمینا ر

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈپارٹمنٹ بیہوریل سائنسز فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں الزائمیر ڈیمنشیا مینجمنٹ اور کئیر گیونگ پر سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار کے مہمان خصوصی میجر ریٹائرڈ منور اے رانا ،میجر ریٹائرڈ عبدالباسط بانی رکن الزائیمر ،ماسٹرٹرینر مس سدف ،احتشام اور مس فاریہ رحمان کلینیکل نفسیات نے شرکت کی ۔منور اے رانانے معاشرہ میں الزائیمر کے بارے میں بیداری کرنے میں اے پی آر سی کے کردار پر روشنی ڈالی ،کلینکل نفسیات مس فاریہ رحمان نے ڈیمنشیا کے رحجان اور پاکستان میں اس کی شرح کی وضاحت اور علامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جو الزائیمر کا اشاری ہے لیکن عام عوام میں بیداری میں کمی کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے ،مس سدف احتشام نے اپنے ذاتی تجربات اور ڈیمنشیا میں مبتلاشخص کی دیکھ بھال اور چیلنجوں سے متعلق بات کی ۔میجر(ر) عبدالباسط نے اس بارے میں تفصیل سے وضاحت کی کہ اے پی آر سی کس ماہرین کو تربیت دے رہا ہے اس کے علاوہ انہوں نے ان سرگرمیوں سے متعلق بھی بتایا جو مستقبل قریب اے پی آر سی کر رہا ہے ،انہوں نے اس سیمینار کو منعقد کروانے پر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا ۔آخر میں او آر آئی سی آفس نے معزز مہمانوں کو یونیورسٹی سونئیر پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن