امارات کے سفیر کی ملاقات‘ معاشی تعلقات بڑھانے سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزےراعلیٰ عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفےر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں مےں تعاون مزید بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خےال کیا گیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان، متحدہ عرب امارات بزنس کونسل کے قیام کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ ملاقات میں معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مستقبل میں قریبی رابطوں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ بزدار نے کہا کہ پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابےن تارےخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور عمران خان کی قیادت میں تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستان کی تعمےر و ترقی مےں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسےن ہے ۔تعلےم ،صحت اوردےگر شعبوں کی بہتر ی کےلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں۔ ےو اے ای کے ساتھ تجارت ،سرماےہ کاری ،انرجی،واٹر پراجیکٹس،ثقافت اورسےاحت سمےت دیگر شعبوں مےں تعلقات کو مزےد مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ امارات کے ساتھ تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔بزنس ٹو بزنس وفود کے تبادلے ضروری ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں۔ امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے کہا کہ ہم آپ کو آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط بنائیں گے۔ امارات کی قیادت بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم آپ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے۔ عثمان بزدار کی زےر صدارت اجلاس مےںفلاح عامہ کےلئے جاری سکےموں اور ترقےاتی منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔عثمان بزدار نے کہا کہ دوردرازاورپسماندہ علاقوں کی ترقی کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔ تحرےک انصا ف کی حکومت کا ترقےاتی پروگرام ےکساں ترقی کا آئےنہ دار ہے۔صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرےںگے۔ پائےدارترقی سے ہی عام آدمی کی زندگےوں مےں تبدےلی آئے گی۔ سےکرٹری منصوبہ بندی و ترقےات اوراعلیٰ حکام نے اجلاس مےں شرکت کی۔ عثمان بزدار سے کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے نے ملاقات کی،جس میںباہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں خصوصاً ہیلتھ کیئر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کیوبا کے سفیر نے عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر حکومت میں آئے ہیں اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہیں۔
عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...