سرکلرریلوے کی زمین خالی کرانے کیلئے فورس تیار

Dec 06, 2018

کراچی(خبر نگار) سرکلر ریلوے کی 4 ہزار 6 سو 53 زمین خالی کرانے کیلئے فورس تیار کرلی گئی ہے۔ آپریشن میں رینجرز بھی حصہ لے گی۔ پہلے مرحلے میں وزیر مینشن سے منگھو پیرتک کا ٹریک خالی کرایا جائے گا۔ سندھ حکومت نے بھی سرکلر ریلوے کا ٹریک خالی کرانے کیلئے بھرپورتعاون کا یقین دلایا ہے۔ وزیربلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ مذکورہ ٹریک ہم خالی کرا کر رہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمینوں پر سے تمام تجاوزات قائم کرنے کاحکم دیا تھا سرکلر ریلوے کی زمین کے ساتھ ساتھ ریلوے کی 21 ہزار ایکڑ زمین خالی کرانے کا پلان بھی تیار کر لیاگیا ہے‘ جس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔
سرکلر ریلوے

مزیدخبریں