پاکستانی مشن سعودی جیلوں میں موجود پاکستانی قیدیوں کو بلامعاوضہ قانونی امداد فراہم کر رہے ہیں : وزارت خارجہ

Dec 06, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) سعودی عرب کی جیلوں میں تقریبا تین ہزار پاکستانی مختلف الزامات تحت سزاکاٹ رہے ہیں۔ ان میں اکثریت لڑائی جھگڑوں اور قوانین کی خلاف ورزی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتارکیاگیاتھا۔وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق ریاض اور جدہ کے مشن ان قیدیوں کو بلامعاوضہ قانونی امداد فراہم کررہے ہیں ۔ایک ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں بند ملزمان میں سے 45 فیصد منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیے گئے اور 15فیصد چوری جبکہ 12جعل سازی میں دھر لیے گئے تھے۔اسی طرح غیر اخلاقی سرگرمیوں میں 8 فیصد افراد اور تین فیصد قتل کے مقدمات میں جیل کاٹ رہے ہیں۔لڑائی جھگڑوں کے نتیجہ میں دوفیصد لوگ پکڑے گئے ہیں۔ وزرات کے ذرائع نے بتایاکہ اس وقت تقریبا 26لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کررہے ہیں۔قانونی طریقہ کار اور سعودی قوانین کا احترام کرنے والے پاکستانیوں کو کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔ایسے افراد جوکہ حج اور عمراہ کے دئیے گئے ویزہ کی مدت سے زیادہ دیر قیام کرتے ہیں ان کو ڈی پورٹ کردیاجاتا ہے۔

مزیدخبریں