ایمرجنگ ایشیا کپ شروع، پاکستان اور ہانگ کانگ آج مد مقابل ہونگے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے طویل عرصہ بعدآج کراچی میںایک روزہ انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہونے جا رہی ہے ۔پاکستان سمیت متحدہ عرب امارات‘ ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی گذشتہ اپریل 2018میں ٹی ٹوئنٹی کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی میزبانی کرچکا ہے۔ کراچی میںایک روزہ انٹر نیشنل کرکٹ بحالی کے یہ لمحات شائقین کرکٹ ہی نہیں بلکہ مہمان ٹیموںکے لئے بھی مایوس کن ہونگے ۔انتہائی سخت سیکیورٹی میں ہونے والے ان میچز کے لئے تقریباً 34ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھنے والے پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میںشائقین کا داخلہ ممنوع ہے کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے اہم ترین میچوں کی میزبانی کے حوالے سے تزئین و آرائش کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ بدھ کو چاروں ٹیموں نے سخت حفاظتی انتظامات میں پریکٹس کی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز آج (جمعرات)سے کراچی کے دو وینیوز نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور سائوتھ اینڈ کلب گرائونڈ پر بیک وقت ہو رہا ہے ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے اورسائوتھ اینڈ کلب پر بنگلہ دیش کا مقابلہ یو اے ای سے ہوگا ۔جمعہ سات دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میںپاکستان کا مقابلہ یو اے ای سے اور سائوتھ اینڈ کلب پربنگلہ دیش کا ہانگ کانگ جبکہ ہفتہ 9دسمبر کونیشنل اسٹیڈیم پر پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے اورسائوتھ اینڈ کلب پر یو اے ای کا مقابلہ ہانگ کانگ سے شیڈول ہے ۔تمام میچز50اوورز پر مشتمل ہونگے ۔یاد رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ 'اے' میں شامل بھارت، سری لنکا، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں اور ان ٹیموں کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے جب کہ گروپ 'بی' میں پاکستان، بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز تیرہ دسمبر کو کولمبو میں ہونگے جبکہ پندرہ دسمبر کو ہونے والے فائنل کی میزبانی بھی کولمبو کرے گا۔ ایشیا کپ ایمرجنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایشین کرکٹ کونسل کے لاہور میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا لیکن گزشتہ ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا جس کے بعد سری لنکا ٹورنامنٹ کا مشترکہ میزبان بنا ہے اور بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...