لاہور ( ا پنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ایک دن حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کر لی جبکہ گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر د ی ۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔ سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے وکیل نے ایک دن حاضری معافی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کے لئے گواہان کو طلب کررکھا تھا ۔جبکہ سماعت کے دوران ایک گواہ پر جزوی جرح مکمل کی گئی ۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزدکررکھاہے، پرویزاشرف نے ایسے افرادنوکریاں فراہم کیں،جنھوں نے درخواستیں ہی نہیں دی تھیں،میرٹ کی دھجیاں بکھیر کرنا اہل افرادکو سیاسی طور پر نوازا، تحریری امتحان اور ڈومیسائل کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی۔