پہاڑوں کا عالمی دن ، آرٹس کونسل اورڈیوکام کے اشتراک سے آٹھویں ماونٹین فیسٹول کا آغاز

Dec 06, 2018

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پہاڑوں کے عالمی دن کے سلسلے میں آرٹس کونسل اورڈیوکام کے اشتراک سے آٹھواں ماونٹین فیسٹول کا آغازہوگیا ہے۔اس سلسلے کی پہلی مصوری نمائش آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں منعقدہوئی،معروف کوہ پیما حسن جان نے ناہیدمنظور، ایگزیکٹوڈائریکٹرڈیوکام منیراحمد،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔پہاڑوں کی خوبصورتی کونمایاںکرنے کے لیے 50 سے زائدفن پارے نمائش میں رکھے گئے تھے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن جان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیامیں پاکستان کے مثبت امیج کے لیے سیاحت کوفروغ دینا ناگزیرہے۔ناہیدمنظورنے کہا کہ عالمی طورپرپاکستان کی خوبصورتی کو اجاگرکرنے کے لیے ایسے پروگرامزبہت اہمیت کے حامل ہیں۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ کونسل نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، ایگزیکٹوڈائریکٹرڈیوکام منیراحمدکا کہنا تھا کہ ماونٹین فیسٹیول کے تحت آٹھ روزتک مختلف تقریبات کا انعقادہوگا تاکہ پہاڑوں کی اہمیت کواجاگرکیا جا سکے۔

مزیدخبریں