لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہاکی ورلڈ کا کھیلا جانے والے اہم میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم پہلے تین کوارٹر میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ میچ کے چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے ایم عتیق ارشد نے بال کو جال کی راہ دکھا کر پاکستان ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ تاہم ملائیشین ٹیم نے جلد ہی پنلٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ ایک ایک کر دیا۔ دونوں ٹیموں میں سے پری کوارٹر فائنل میں کونسی ٹیم رسائی حاصل کرئے گی اس بات کا فیصلہ 9 دسمبر کو پول ڈی کے ہونے والے آخری میچز سے ہوگا۔ بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے میچ میں جرمنی نے ہالینڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی ۔ جرمنی کی طرف سے موئلر ‘ونڈ فیڈر ‘ملٹکائو اور روئر نے ایک ایک گول کیا ۔ہالینڈ کی طرف سے واحد گول ورگا نے گول کیا ۔ آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ سپین اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا ارجنٹائن اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔