لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے سینئر ترین ٹیسٹ بلے باز اظہر علی متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر طویل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔یونس خان نے متحدہ عرب امارات میں27ٹیسٹ میچز میں55.20کی اوسط سے2484رنز سکور کیے تھے جس میں 11سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ اظہر علی اب تک یو اے ای میں 55.79کی اوسط سے2509رنز سکور کرچکے ہیں جن میں7سنچریاں اور16نصف سنچریاں شامل ہیں۔اظہر علی نے کیریئر کی پندرہویں سنچری سکور کی ۔
اظہر علی متحدہ عرب امارات میں زیادہ ٹیسٹ رنز سکور کرنیوالے بلے باز بن گئے
Dec 06, 2018