سپریم کورٹ نے سیالکوٹ میں 2 بھائیوں کو تشدد کر کے مارنے والے کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے سیالکوٹ میں دو بھائیوں حافظ منیب اور حافظ مغیث کو سرعام تشدد کرکے ہلاک کرنے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم اصغر علی کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اپیل کنندہ موقع پر موجود تھا مگر تشدد کا الزام بے بنیاد ہے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم اصغر علی کو جرم ثابت ہونے پر ٹرائل عدالت نے عمر قید کا حکم سنایا۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو بھائیوں حافظ منیب اور مغیث پر تشددکیا۔ جان سے مارا اور نعشوں کی بے حرمتی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...