لاعلاج بچوںکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا عبادت ہے‘ محمد کرمون

Dec 06, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میک اے وش فائونڈیشن پاکستان نے گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں 25 لاعلاج بچوں کی خواہشات کی تکمیل کیلئے تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد ال مخوزمی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور لاعلاج بچوں کو ان کی خواہشات کے مطابق تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے میک اے وش فائونڈیشن پاکستان کی سماجی شعبے میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ میک اے وش فائونڈیشن پاکستان لاعلاج بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کررہا ہے جو عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ تقریب کے میزبان میک اے وش فائونڈیشن پاکستان کے بانی صدر اشتیاق بیگ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میک اے وش فائونڈیشن پاکستان اپنے قیام لے کر اب تک ہزاروں لاعلاج بچوں کی آخری خواہشات کی تکمیل کرچکا ہے جن میں سے بیشتر بچے آج ہمارے درمیان نہیں مگر ہمیں خوشی ہے کہ کوئی بیمار بچہ اپنی خواہش اور حسرت لئے دنیا سے رخصت نہیں ہوا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے 3 بچوں کی فیملی کے ہمراہ عمرے کی خواہشات کی تکمیل کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں