ڈی۔پی۔او چترال کی گرم چشمہ میں کھلی کچہری،عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

Dec 06, 2018 | 13:28

ویب ڈیسک

ڈی۔پی۔او چترال نے چترال کے دور افتادہ علاقہ گرم چشمہ میں ایک عوامی کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین جن میں علاقہ کے مشران ،یونین کونسل کے ممبران ،ناظمین اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس کھلی کچہری میں ذیل امور زیر غور ائے جن میں انوسٹی گیشن کے شعبہ سے درپیش مسائل کو ڈی۔پی۔او چترال کے سامنے رکھا گیا ۔ علاقہ میں کمسن موٹر سائکلسٹ اور منشیات کے حوالے سے ڈی۔پی۔او چترال سے ان کی روک تھام کے سلسلے میں مزید سختی لانے کی درخواست کی گئی۔ علاقہ میں خودکشی کے رجحان پر قابو پانے کیلئے ڈی۔پی۔او چترال سے Awareness پروگرام شروع کرنے کی استدعا کی گئی۔ عمائدین آرکاری نے تھانہ ارکاری کی تعمیر کی درخواست کی۔ ٹریفک سے متعلق مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہی دی گئی ۔ DRC اور پبلک لیزان کمیٹی کو فعال بنانے اور ازسرےنو تشکیل کی بھی استدعا کی گئی۔ سڑکوں ،پوسٹ مارٹم،علاقہ میں مجسٹریٹ کی دستیابی اور مائینگ سے متعلق بھی ڈی۔پی۔او سے استدعا کی گئی تاکہ ڈی۔پی۔او ان کی آواز متعلقہ اداروں تک پہنچاسکے ۔ اخر میں ڈی۔پی۔او چترال نے کھلی کچہری سے خطاب میں کہا کہ علاقہ میں امن اور اشتی اپنی مثال آپ ہے پولیس سے متعلق مسائل کو بر موقع حل کرنے کے احکامات جاری کیے دیگر اداروں سے متعلق مسائل کو ان کے متعلقہ سربراہان تک پہنچانے کا وعدہ کیا ۔

مزیدخبریں