لاہور(نامہ نگار) موٹروے پولیس ڈرائیونگ سکول بابو صابو لاہور میں سولہویں اور سترھویں بیج کی ڈرائیورز ٹریننگ کے اختتام پر اسناد دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈرایس ایس پی موٹروے پولیس عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ موٹروے پولیس ڈرائیونگ سکولز میں تربیت دینے کا بنیادی مقصد روڈ یوزرزکو روڈ سیفٹی کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈرائیونگ سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ہم روڈ سیفٹی شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ان ڈرائیور ز کی ٹر یننگ اسی کا تسلسل ہے۔